سکھر: پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ آہستہ آہستہ سندھ میں داخل ہونے لگا

25

سکھر،10ستمبر(اے پی پی):پنجاب میں تباہی مچانے والا سیلابی ریلہ آہستہ آہستہ سندھ میں داخل ہونے لگا،آبپاشی ذرائع کے مطابق گڈو بیراج پرمکمل طور پر سیلابی ریلہ  گیارہ ستمبر کو داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ سکھربیراج پر بڑا سیلابی ریلہ بارہ سے تیرہ ستمبر کے درمیان داخل ہوگا،دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، اڑتالیس گھنٹے میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں ایک لاکھ کیوسک سے زائد اضافہ ہوا۔

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 502،844 اور اخراج 492،443کیوسک،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 400،405 اور اخراج 382،355 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 253،145 اور اخراج 251،745 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔