جلالپور پیر والہ 11 ستمبر ) اے پی پی):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے جلالپور پیر والہ شہر کو بچانے کیلئے تمام وسائل کا رخ جلالپور پیر والہ موڑ دیا ہے اس سلسلے میں ضلع کی تمام نجی کشتیوں کو امدادی کارروائیوں کیلئے ہائر کرلیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عنایت پور اور خان بیلہ فلڈ بند پر دباؤ کم کرنے کیلئے گیانی روڈ پر بریچ کیا گیا جبکہ تاحال ہیڈ تریموں سے نکلنے والے ریلے کی جلالپور پیر والہ میں شدت ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بستی برار۔فلڈ بند میں پڑنے شگاف کو پر کرنے کا آغاز کردیا گیاہے ۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ہزاروں خاندانوں کو ابتک محفوط مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔وسیم حامد سندھو نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہونے کا امکان ہے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کیلئے شہر کے مخلتف علاقوں میں ہنگامی فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ سیلاب میں گھرے افراد کو خشک راشن پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی جاری ہے۔











