لودھراں، 17ستمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت سیلاب متاثرین کی بروقت امداد کے سلسلے میں لودھراں انتظامیہ بھی پیش پیش ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اپنی نگرانی میں امدادی سامان سے لدے ٹرک علی پور روانہ کیے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے وسیب بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ امدادی ٹرکوں میں متاثرہ خاندانوں کے لیے ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ خلق کے کاموں میں لودھراں انتظامیہ بھرپور حصہ ڈال رہی ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کو سراہتی ہے۔امدادی ٹرکوں کی روانگی کے موقع پر اے ڈی سی جی لیاقت علی گیلانی، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔











