وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل، لندن روانہ

16

ریاض، 18 ستمبر (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے لندن روانہ ہو گئے۔ ریاض کے نائب گورنر  محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم نے یہ دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر کیا۔