لاہور30ستمبر(اے پی پی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا ۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی پی ڈی ایم اے۔ انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو شاباش دی۔ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور اے سی کو سروے ٹیموں کی معاونت اور مانیٹرنگ کی ہدایت ۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کے لئے 1629ٹیمیں پہنچ گئی۔قصور میں سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سروے کا آغاز کل (یکم اکتوبر) سے ہوگا۔1429 فلڈ سروے ٹیموں کے مستعد اور متحرک ارکان سیلاب متاثرہ علاقوں میں جگہ جگہ پہنچ رہے ہیں۔فلڈ سروے ٹیموں نے چند روز میں ہی ساڑھے27 ہزار کا افراد کا ڈیٹا جمع کر لیا۔فلڈ سروے ٹیموں نے 48071 ایکڑ سیلاب متاثرہ عارضی کا سروے بھی مکمل کرلیا۔فلڈسروے ٹیموں سیلاب سے منہدم ہونے والے 8305 گھروں کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سروے ٹیم نے سیلاب کے دوران ہلاک ہونے والے 1712 مویشیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔











