لاہور؛ 16 ستمبر ( اے پی پی ) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کے تحت جاری سکیموں، مری ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا ۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ اندرون لاہور کی بحالی نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کا فوکس ہے لاہور کے تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے “لہر” پروگرام پر کام جاری ہے، شاہ عالم، دہلی، موچی گیٹ کے قریب زیر زمین پارکنگ اور آرکیڈ بنائیں گے، شالامار، ناصر باغ کے نزدیک بھی انڈرگرائونڈ پارکنگ فیسیلٹی بنے گی، انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ کو بحال کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، اندرون لاہور شہر کا تاریخی ورثہ قیمتی قومی اثاثہ ہے، ترقیاتی سکیموں کو احتیاط کے ساتھ مکمل کیا جائے، پرانی ٹولنٹن مارکیٹ کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی، ذیشان رفیق نے کہا کہ مری کے مال روڈ کو خوبصورت بنانے کا کام آخری مراحل میں ہےمری مال روڈ پر تجارتی مراکز اور ہوٹلز پر رات کے وقت لائٹنگ ہوگی، ملکہ کوہسار کو ملکی، غیرملکی سیاحوں کیلئے مزید پُرکشش بنائیں گے، مری کی تمام عمارتوں کی چھتوں پر پینٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، مری کی ہر چھت سبز یا سرخ رنگ کی ہونی چاہیئے، صوبائی وزیر نے اگلے ہفتے “لہر” اور مری ڈویلپمنٹ پروگرام پر دوبارہ اجلاس طلب کر لیا۔











