وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام

18

اسلام آباد،04 ستمبر(اے پی پی ):  وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے لیے بہت بڑی سعادت ہے کہ ہم آخری نبی کریم ﷺ کی امت میں سے ہیں۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ اس سال 12 ربیع الاول کے موقع پر 50 ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جو مرکز اور چاروں صوبوں میں بھی ہوگی۔ OIC نے رواں ہجری سال کو آپ ﷺ کے 1500 ویں سال ِ ولادت کی مناسبت سے پوری دنیا میں جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عملدر آمد کرنا ہے۔

ان تمام سرگرمیوں کا مقصد پوری امت کو سرکار دو عالم ﷺ کی بعثت کے حوالے سے یہ آگاہی دینا ہے کہ نبی اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے آخری نبی ہیں اور وہ رحمت اللعالمین ہیں۔