ملتان، 29 ستمبر(اے پی پی): پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکول کے سلسلہ میں آج بروز پیر دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں پائیلٹ سکول ملتان نے ملت سکول ملتان کو آٹھ وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں زکریا پبلک سکول نے ملتان پبلک سکول اینڈ کالج کو 109رنز سےشکست دی،ملت سکول نیو ملتان پہلے کھیلتے ہوئے صرف 59کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی، موسی فاروق انصاری 22رنز کے ساتھ نمایاں رہے پائیلٹ سکول کی طرف سے محمد صفیان نے چار، نور بادشاہ دو جبکہ اسحاق خان اور مزمل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،بعد میں کھیلتے ہوئے پائیلٹ سکول نے مطلوبہ ہدف دو کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرلیا عمر مختیار 22محمد عمر 19اور عرفان علی شہزادنے 12رنز ناٹ آوٴٹ بنائے مبین خان اور شعیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی مین آف دی میچ محمد صفیان قرار پائے محمد جمیل کامران اور ندیم اقبال ایمپائر عماد حسن سکورر تھے جبکہ دوسرے میچ میں زکریا پبلک سکول نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ کے نقصان پر 329رنز بنائے احمد عامر شاندار 113رنز ابرار 51اور مسلم نے 35رنز بنائے ملتان پبلک سکول کی طرف سے شاہ زین نے تین اور حسین نے دو وکٹ حاصل کیں بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان پبلک سکول 221رنز پر آؤٹ ہوگئی، عمر رشید 63شاہ زین 52بنائے زکریاکی طرف سے کریم مسلم اور صالح نے دو دو وکٹ حاصل کیں،مین آف دی میچ احمد عامر قرار پائے محمد عرفان اور بلال حنیف ایمپائرز محمد حمزہ سکورر تھے آج بیکن ہاوس سکول اور کمپیری ہینسو سکول کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔











