چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران ای بز پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کردیا

17

 لاہور29 ستمبر(اے پی پی) پنجاب حکومت کا صوبہ میں ای گورننس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کا آغاز کیا۔کاروبار کے آغاز کیلئے این او سی کے حصول کو آسان بنانے کیلئے eBIZپورٹل کا آغاز کیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران ای بز پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے ابتدائی طور پر  پورٹل کے ذریعے30کاروبار وں کیلئے این او سی کے حصول کیلئے آن لائن اپلائی کیا جا سکے گا۔تصدیق اورمنظوری کا تمام عمل ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا پیپر کی ضرورت نہیں پڑے گی۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ آن لائن پورٹل کے آغاز سے کاروباری افراد کو این او سی کے حصول کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔چیف سیکرٹری نے پی آئی ٹی بی کو دسمبر تک سرکاری محکموں، ذیلی اداروں، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر سے فراہم کی جانیوالی تمام سروسز کو ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت آئی ٹی کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہے۔ محکموں کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ای فاس اورای پروکیورمنٹ پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔پیپر لیس ورکنگ سے کام کے طریقہ کار میں جدت اور شفافیت آئی ہے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے اجلاس کو صوبے میں ای گورننس اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی اے سی آرز، چھٹی، ٹرانسفر آرڈرز کو ای فاس سے منسلک کیا گیا تا کہ عوام کی معلومات اور خدما ت تک آسان رسائی کیلئے محکموں کی ویب سائٹس کو فعال بنانے پر کام جاری ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، تمام محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنوبی پنجاب)، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔