صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی چینی قونصلیٹ آمد، چین کے قونصل جنرل سے ملاقات

26

لاہور 29 ستمبر( اے پی پی ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی چینی قونصلیٹ آمد چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے ملاقات  کی ۔ملاقات میں چینی کمپنیوں کی پنجاب میں سرمایہ کاری اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ  پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے ،چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے وی وو موبائل کمپنی کا موبائل مینو فیکچرنگ کا کارخانہ لگ رہا ہے چین کی ایک کمپنی پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت پیٹ فوڈ تیار کرنے کا ایک بھی کارخانہ موجود نہیں ہے پنجاب میں پیٹ فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے چینی کمپنیاں پنجاب میں پیٹ فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کریں،ہرممکن سہولت دیں گے

۔انہوں نے کہا کہ فیڈمک کے زیر اہتمام انڈسٹریل اسٹیٹ میں سیکورٹی وال 15روزمیں مکمل ہو جائے گی یہاں کمیونٹی سینٹر بھی بن رہا ہے چین کے سرمایہ کار گروپ نے پنجاب میں آرگینک کھاد بنانے کا کارخانہ لگائے پر آمادگی ظاہر کی ہے

پنجاب میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے پاکستان اور چین کے تجارتی مراسم بڑھ رہے ہیں ،چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے باعث چین کی کمپنیاں پنجاب میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہی ہیں ،چین کی کمپنیوں کو پنجاب میں پیٹ فوڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا

۔انہوں نے کہا کہ چائنیز قونصلیٹ کی ٹیم فیڈمک اور قائد اعظم بزنس پارک کا دورہ کرے گی ۔ملاقات میں چائنیز قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے ۔