لاہور, 6 ستمبر (اے پی پی): یوم دفاع کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے مزار اقبال ؒپر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی، ملک کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی۔
تقریب کے دوران کور کمانڈر فیاض حسین شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے اور کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔











