خانیوال؛  وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس ایکسپو 2025 کا انعقاد

13

خانیوال،24 اکتوبر(اے پی پی ):  سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کے باہمی اشتراک سے ضلع کونسل ہال میں ایک روزہ  رنگا رنگ بزنس ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ہنر مند خواتین میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرکے ان کی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔