خانیوال ، 03 اکتوبر (اے پی پی):خانیوال میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے جدید سیمولیٹر مشین نصب کی ہے، جہاں بیس دن کی ٹریننگ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ اقدام محفوظ ڈرائیونگ اور حادثات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کے مطابق، آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر ٹریفک پولیس خانیوال نے شہر میں جدید خودکار سیمولیٹر مشین نصب کی ہے جہاں مرد اور خواتین کو خودکار سیمولیٹر مشین پر ڈرائیونگ سیکھائی جاتی ہے جس کے ذریعے 20 دن میں ڈرائیونگ سیکھانے کے ساتھ نا صرف انکو ٹرینڈ کیا جاتا ہے بلکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔سیمولیٹر مشین کے ذریعے نہ صرف انسانی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے بلکہ ڈرائیونگ سیکھانے میں بھی آسانی ہوگی۔











