دنیاپور میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے انقلابی اقدام کے تحت پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور چپ انسٹالیشن کا عمل جاری  

20

دنیاپور ،7 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے انقلابی اقدام کے تحت پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور چِپ انسٹالیشن کا عمل دنیاپور میں جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی ہدایت پر ویکسینیشن مہم دوسرے روز بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہی۔ چک 339 اور 355 میں  پالتو کتوں کو ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی اور چِپ انسٹالیشن کی گئی۔

کامیاب آگاہی مہم کے نتیجے میں شہری اپنے پالتو کتوں کے ہمراہ مقررہ مقامات پر پہنچے اور ویکسینیشن عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے مہم کی نگرانی کی جبکہ کنسلٹنٹ کے نائن فہیم اصغر نے ٹیم کے ہمراہ ویکسینیشن کا عمل مکمل کرایا۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا کہ پالتو کتوں کی ویکسینیشن اور چِپ انسٹالیشن کا عمل شہریوں کے تعاون سے مؤثر انداز میں جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیٹڈ کتوں سے ریبیز جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رہنا ممکن ہے۔اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفیٰ جٹ نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے بعد تحصیل کے دیگر علاقوں میں بھی ویکسینیشن اور چِپ انسٹالیشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔پالتو کتوں کے مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر ملتان عامر کریم خاں  اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کو اس عوامی فلاحی اقدام پر خراجِ تحسین پیش کیا۔