سینیٹر دلاور خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کےچیئرمین منتخب

29

اسلام آباد، 09 اکتوبر (اے پی پی): سینیٹر دلاور خان  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کےمتفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے۔

 چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی پی سی کا اجلاس سینیٹ کے قواعد و ضوابط  کے تحت اپنے چیئرپرسن کے انتخاب کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں سینیٹر دلاور خان کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔  کمیٹی کے اراکین نے نومنتخب چیئرمین کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے اور وفاق کو مضبوط بنانے میں کمیٹی کے کام کو موثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

 اس موقع پر سینیٹرز نیاز احمد، ہدایت اللہ خان، منظور احمد کاکڑ اور سینیٹ آف پاکستان کے سینئر حکام نے شرکت کی۔