اسلام آباد ، 09 اکتوبر ( اے پی پی ): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گاؤں اللّہ بخش مگسی کا دورہ کیا جہاں پر وہ رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے پہنچے۔
صدرِ مملکت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے دعا و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے صاحبزادے آفتاب مگسی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر صدر کے ہمراہ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار، وزیرِ جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری اور صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی موجود تھے۔











