سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر عبدالکریم العیسی کی پاکستان آمد

18

‎اسلام آباد ،  12 اکتوبر ( اے پی پی) :رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی پاکستان کے 6 روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا  جبکہ سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن بھی موجود تھے۔

‎ڈاکٹر عبدالکریم العیسی اپنے دورہ پاکستان کے دوران  اہم ملاقاتیں کریں گے۔

‎اس موقع پر سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہ محمود، چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ  طاہر محمود اشرفی، اور رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے۔