اسلام آباد، 9 اکتوبر (اے پی پی(:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق آگاہ کیا اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں سمیت اہم علاقائی معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔











