لاہور، 28 اکتوبر(اے پی پی) : صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ کے افسران کی صوبائی وزیر کو کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعلان کردہ منصوبے اور ان کی تکمیل کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔محکمہ مواصلات نے متعدد شاہراوں کی بحالی کو مکمل کر دیا۔لاہور، جہلم، خوشاب، پاک پتن، مظفرگڑھ، مری، اٹک، بہاولنگر اور ڈی جی خان کی شاہراہوں پر بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ لاہور میں واہگہ بارڈر تا قائد اعظم انٹرچینج 13 کلومیٹر منصوبہ ہر کام تیزی سے جاری ہے اور پاک پتن میں 9 ارب سے 360 کلومیٹر لمبی متعدد شاہراؤں کو بحال کر دیا گیا جبکہ 7.6 ارب سے ساہیوال، عارف والہ بہاولنگر شاہراہ کا میگا منصوبہ پر کام جاری ہے۔مظفر گڑھ میں محمود کوٹ روڑ کی تعمیر نو کر دی گئی۔ مری میں ڈیجیٹل سائن بورڈ کی تنصیب کو مکمل کر دیا گیا،اٹک میں 352 کلومیڑ لمبی متعدد شاہراؤں کو بحال کر دیا گیا،بہاولنگر میں 227 کلومیٹر لمبی متعدد شاہراؤں کو مکمل بحال اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 23 ارب کی لاگت سے 913 کلومیٹر متعدد شاہراؤں کو بحال کر دیا گیاصوبائی وزیر تعمیرات مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ وزیر اعلی ٰپنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب میں تعمیر و ترقی کا مشن جاری ہے۔











