لاہور، 28 اکتوبر(اے پی پی) : ٹیکس ادائیگی میں شفافیت کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی متحرک، لاہور اور ساہیوال کے مختلف علاقوں میں انفورسمنٹ آفیسرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے میرج ہالز، مارکیز، کیفے اور فاسٹ فوڈ چینز سمیت 14 مقامات کو نوٹس جاری کیے، ترجمان کے مطابق ای آئی ایم ایس سسٹم استعمال نہ کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کے انفورسمنٹ افسران نے متعدد فوڈ پوائنٹس کی رسیدوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا، علاؤہ ازیں کمشنر ملتان ڈویژن نے ایف بی آر افسران اور شادی ہال، مارکیز نمائندگان کے ساتھ بیٹھک کی،سروسز ٹیکس کی وصولی میں ایف بی آر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکسز محصول پر مشاورت کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کو سہولیات کی فراہمی اور ٹیکس سسٹم میں شفافیت یقینی بنائی جارہی ہے، صارفین سے سروسز کی مد میں ٹیکسز وصولی کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانا جرم ہے ، انوائس مانیٹرنگ سسٹم کا استعمال نہ کرنیوالے بزنس آپریٹرز کو بھی آگاہی دی جارہی ہے۔











