ملتان میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان

16

ملتان, 25 اکتوبر ڈپٹی(اے پی  پی ): کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے اور حساس مقامات پر فوری سپرے شروع کیا جائے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو روکا جا سکے۔انہوں نے ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے خصوصی وارڈز مختص کرنے، ادویات کی بلاتعطل فراہمی اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وسیم حامد سندھو نے اجلاس کے دوران ڈینگی کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت کے حکام کی سخت سرزنش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کیسز میں کمی نہ آئی تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بدلتے موسم کے باعث ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، تاہم فیلڈ ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک کر کے ڈینگی پر قابو پایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔