وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا کی ملاقات

9

لاہور 14 اکتوبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گرینڈ نیشنل اسمبلی آف ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی سپیکر غفاروا نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفد کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب کے عوام کی جانب سے ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کے لئے  خیرسگالی کا پیغام  مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر دونوں ممالک کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی غیر مشروط حمایت کرنے پر ترکیہ اور آذربائیجان کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

آذربائیجان اور ترکیہ وفد کے شرکاء نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شاندارمیزبانی اور پرتپاک خیر مقدم پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان بردار ملک سے بڑھ کر ہیں، سہ ملکی اشتراک کار خوش آئند ہے۔ ترکیہ اور آذربائیجان ہر موقع پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ لاہور پنجاب کی روح ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ”بنیان مرصوص“ میں پاکستان کی فتح دراصل دوست ممالک اور امت مسلمہ کی فتح ہے۔ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا دورہ باہمی روابط مزید مستحکم بنائے گا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذرئیجان کا پارلیمانی مکالمہ خوش آئند امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ بد ترین سیلاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف اور انخلا آپریشن کیا۔ترکیہ اور آذربائیجان محبت مجھے والد محمد نواز شریف صاحب ورثے میں ملی۔عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر پراجیکٹ میری ترجیح ہے۔چند ماہ میں 90ہزار گھر بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ایگریکلچر میکانائزیشن کے ذریعے پنجاب کی زراعت کو نئے خطوط پر استوار کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف  نے کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر ہسپتال بنانے جارہے ہیں۔ گڈگورننس کے لئے طیب اردوان کا کے پی آئی ماڈل پنجاب میں متعارف کرایا۔ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا اور مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ترکیہ کا ادارہ معارف پاکستان میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔پنجاب میں ایک ہزار سے زائد ٹورسٹ سائٹ اور کوریڈور متعارف کر ائے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ مذہبی،ماحولیاتی اور وائلڈ لائف ٹورازم کو متعارف کرارہے ہیں۔ موزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر غفاروا سے ملاقات پر اظہار مسرت ترکیہ اور آذربائیجان کے وفود کے شرکاء نے پنجاب میں ڈویلپمنٹ، بالخصوص تعلیم، صحت کے شعبوں میں اختراعی تبدیلیوں کو سراہا۔ترکیہ کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، تعلیم سمیت ہر شعبے میں اشتراک کار پر کے لئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے پرتپاک خیرمقدم اور شاندار میزبانی پر دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔