اسلام آباد،28 اکتوبر(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے جرمنی کی سفیر اِنا لیپیل ڈپٹی ہیڈ آف مشن آرنو کِرچَوف اور اکنامک کونسلر جینین روہور کے ہمراہ پیر کے یہاں وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت معاشی استحکام کو پائیدار اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی میں بدلنے پر محنت سے کام کر رہی ہے۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ ایم ایل 1 اور ایم ایل 3 ریلوے ٹریک کے منصوبوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔
محترمہ لاپیل نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کیا۔ وزیر مملکت اور جرمن سفیر نے جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔











