وزیر مملکت برائے مذہبی امور سے فرانس کے سفیر کی ملاقات

25

اسلام آباد، 01اکتوبر (اے پی پی): وزیر مملکت برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی, کھئیل داس کوہستانی سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، فرانسیسی سفیر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں،پنجاب اور وفاق میں اقلیتی ارکان کو کابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے،قومی کمیشن برائے اقلیت کے قیام سے اقلیتوں کے مسائل کے حل میں آسانی ہوگی۔ پاکستان میں اقلیتوں کے مذہبی تہوار حکومتی سطح پر منائے جاتے ہیں۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ اقلیتوں کی بہتری کیلئے پاکستان کی معاونت کیلئے تیار ہیں،پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،فرانس کا مذہبی ورثے کے تحفظ اور بحالی کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق۔