لاہور، 20 اکتوبر(اے پی پی)وزیر اعلیٰ مرہم نواز کے خواب کی تعبیر، چند قدم دور،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحق خاندانوں کیلئے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام 96 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان کی بریفنگ، رواں ماہ میں اہداف کی تکمیل کی یقین دہانی،اپنی چھت ،اپنا گھر پورٹل پر 16 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، سکروٹنی کے عمل کو تیز کیا جائے، رواں سال 1 لاکھ لوگوں کو بلاسود قرضوں کا ہدف 2 ماہ قبل ہی حاصل کرلیا جائے گا، بلال یاسین نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اہداف مکمل ہونے کے باوجود مزید مستحق خاندانوں کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھی جائے، وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اگلے سال کے اہداف 1 لاکھ سے بڑھانے کی سفارشات پیش کی جائیں گی، بلال یاسین نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے اپنا گھر ملنا خواب سے کم نہیں،درخواست گزاروں کی کثیر تعداد حکومتی منصوبوں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔











