لاہور، 20اکتوبر(اے پی پی) : صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ نگرانی تمام پراجیکٹس پر اقدامات تیز اور سی اینڈ ڈبلیو کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر روزانہ تین مرتبہ پانی کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے۔فیلڈ افسران کو سموگ سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں سموگ ایس او پیز کی پاسداری یقینی اور سموگ کنٹرول کے لیے تمام مشینری اور واٹر باؤزرز فیلڈ میں متحرک رہیں۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سڑکوں، فلائی اوورز اور دیگر تعمیراتی سائٹس پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کریں جس سے کسی بھی سائٹ پر گردوغبار یا آلودگی برداشت نہیں کی جائے گی۔سی اینڈ ڈبلیو کے ماتحت تمام ٹھیکیداروں کو بھی سموگ سے بچاؤ کے اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ فیلڈ میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صاف، شفاف اور صحت مند پنجاب کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں۔ شہری صاف فضا کے لیے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔











