پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ  کا آغاز ہو گیا

10

اسلام آباد ،28 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن  کے زیر اہتمام پاکستان علی ایمبرائیڈری ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ J-30 کا آغاز پی ٹی ایف  ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا۔

  ٹورنامنٹ میں چین، جاپان، قازقستان، کوریا، لتھوانیا، روس، تھائی لینڈ، ترکی، برطانیہ اور میزبان ملک پاکستان سمیت دنیا بھر سے جونیئر ٹینس کھلاڑی شریک ہیں۔ علی ایمبرائیڈری، نیشنل فوڈز، اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ھاری ٹورنامنٹ کے پہلے دن، 8 پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

سنگل مقابلوں میں  پاکستان کے زوہیب افضل ملک، عامر مزاری، عبدالباسط، احتشام ہمایوں، انعام قادر، محمد حسن عثمانی نے اپنے میچز جیتے۔