اسلام آباد ، 29 اکتوبر ( اے پی پی): کوئٹہ ،چمن میں ریلوے زمین پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی گئی ۔
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی سخت ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئےکوئٹہ ،چمن میں ریلوے زمین پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ عمران حیات کی نگرانی میں آپریشن مکمل کیا گیا ۔ آپریشن میں 91 ملین روپے مالیت کی 2.1 ایکڑ ریلوے زمین واگزار کروائی گئی۔ زمین 1968 سے لیز پر تھی، جس کا فیصلہ 2022 میں عدالت نے ریلوے کے حق میں سنایا تھا۔ غیر قانونی طور پر زیرِ استعمال زمین پر 12 دکانیں اور ایک گودام تعمیر کیا گیا تھا۔ گودام “بشیر اینڈ کمپنی” کے زیرِ استعمال تھا، جو ریلوے کی ڈیفالٹر قرار دی جا چکی تھی۔ عدالت نے ریلوے کو زمین واگزار کرانے کی اجازت دی تھی۔ اس موقع پرریلوے حکام نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی ایک انچ زمین پر غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریلوے کی قیمتی اراضی کی واگزاری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔











