اسلام آباد، 11 نومبر ( اے پی پی): چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کے انعقاد سے پارلیمانی رابطوں کو مزید فروغ ملے گا،پارلیمانی سفارت کاری مکالمے، مذاکرات اور امن پر مبنی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امن، استحکام اور ترقی کے اہداف پورے کرنے میں پارلیمان کا کردار روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ قانون سازی، علاقائی تعاون اور عالمی پالیسیوں میں پارلیمنٹری آواز کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی چیلنج سے مل کر نمٹ نہ ہوگا اس سے کوئی ملک تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے ممالک میں ہوتا ہے۔











