اسلام آباد، 11 نومبر ( اے پی پی): آئی ایس سی جے سیکریٹری جنرل اک ناتھ دھکل نے اسلام آباد میں جاری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے،پاکستان میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایس سی موسمیاتی تحفظ، آبادی کی مسائل بین المذہب و ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کیے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی کانفرنس رابطے اور تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس جیسے پلیٹ فارمز پر اپنی مقاصد کی ترویج و فروغ اور امن و ترقی کی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی ویرنی لیڈر شپ کو سراہا اور شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔











