ملتان، 28 نومبر (اے پی پی): ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی کی ہدایات پر گرین بیلٹس پر لگائی گئی موسمی پھولوں کی پنیریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔زکریا پارک،نواب پور روڈ اور میٹرو روٹ سمیت دیگر گرین بیلٹس پر پٹیاں اور چھڑیاں لگا کر پودوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہاہے اس کے ساتھ ساتھ نادرن بائی پاس تا ہیڈ محمد والا گرین بیلٹ پر میری گولڈ کی پنیریاں لگائی جا رہی ہیں اور پودوں کو پانی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے سموگ اور نئے پودوں کو پانی دینے کے لیے ایچ اے ملتان کی گاڑیاں صبح اور شام کے اوقات میں گرین بیلٹس پر پانی لگانے میں مصروف عمل ہیں۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے گرین بیلٹس کے دورہ کے موقع پر پھولوں اور پودوں کی حفاطت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہر میں شجرکاری بھرپور انداز سے جاری ہے۔سی ایم پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں، کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو سر سبز بنا رہے ہیں۔پارکوں اور گرین بیلٹس میں فلاور کارپٹس تیار کیے گئے ہیں شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے پُر عزم ہیں۔











