بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت کا تیسرا روز

13

اسلام آباد: بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت کے تیسرے روز پانچویں اور چھٹے گروپ کے قراء نے تلاوت قرآن کریم کی جن میں مختلف ممالک کے قراء شامل ہیں۔

 27 نومبر کو سیمی فائنل اور فائنل مقابلے ہوں گے اورفاتحین کا اعلان کیا جائے گا جبکہ29 نومبر کو اختتامی تقریب میں فاتحین کو انعامات تقسیم کیے جائیں گے.

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیرِ اہتمام پہلا بین الاقوامی قرأت مقابلہ 29 نومبر 2025ء تک اسلام آباد میں جاری ہے۔ مقابلے کا مقصد قرآنِ کریم کی ترویج، دینی اقدار کے فروغ، اور قرآنی علوم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ مقابلے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے ممتاز بین الاقوامی قراء کرام شرکت کر رہے ہیں جو قرآنِ مجید کی قرأت میں مہارت اور تجربے کے حامل ہیں۔