زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن

10

راولپنڈی، 19 نومبر ( اے پی پی): زمبابوے اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔دونوں ٹیموں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

زمبابوے اور سری لنکا 20 نومبر کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔