لاہور 18نومبر(اے پی پی)سید عاشق حسین شاہ کرمانی صوبائی وزیر زراعت پنجاب کی زیرصدارت گندم بوائی اہداف حصول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری محکمہ زراعت پنجاب افتخار علی ساہو ،کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور ڈویژن میں گندم بوائی پیشرفت اور اہداف کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر پنجاب کو بریفنگ بتایا گیا کہ لاہور کی 1لاکھ 18ہزار ایکڑ اراضی سمیت لاہور ڈویژن میں 13لاکھ 55ہزار ایکڑ پر گندم بوائی ہورہی ہے۔لاہور ڈویژن میں 75فیصد گندم بوائی ہوچکی جو کہ نومبر میں سوفیصد ہوجائیگی۔
صوبائی وزیر پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویژن میں 30ہزار ایکڑ سرکاری رقبہ میں سے 24ہزار ایکڑ پر گندم بوائی مکمل ہوچکی ہے جبکہ رواں تاریخ تک 2024کی نسبت امسال دولاکھ ایکڑ زیادہ ہدف حاصل ہوگیا ہے۔صوبائی وزیرپنجاب عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں بیج،کھاد کی دستیابی اور فراہمی اطمینان بخش ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی،ایڈیشنل کمشنر محمد اکبر ڈی سی لاہور سیدموسی رضا،ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر،ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ،ڈی سی قصور عمران علی سمیت ڈویژن بھر کے زرعی افسران و کسان راہنماوں نےشرکت کی۔











