لاہور،وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار کا دورہ

14

لاہور05 نومبر(اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  لاہور میں نادرا سنٹر فہد ٹاون اور ریجنل پاسپورٹ آفس ڈیرہ گجراں شالیمار  کاُ اچانک دورہ کیا۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات اور پاسپورٹ بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔

وزیرداخلہ  محسن نقوی نے نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی ، انہوں نے شہریوں سے نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس میں سروسز کے بارے پوچھااور شہریوں کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات  جاری کیے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی وہیل چیئر پر  بزرگ خاتون کی دستاویزات کو بلا تاخیر پراسیس کرنے کی ہدایت  کی ۔

وزیر داخلہُ محسن  نقوی کا کہنا تھا کہ  خصوصی افراد کا خصوصی پروٹوکول کے ساتھ کام فی الفور نمٹایا جائے۔ اور دستاویزات اور  پاسپورٹ کی ڈلیوری مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر اور پاسپورٹ آفس آنے والے ہر شہری کا کام مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی شناختی کارڈز و دستاویزات سے متعلق کام تیزی سے نمٹانے کی  بھی ہدایت دی ۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاسپورٹ بنوانے کے لئے  زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا، باری جلد آ جاتی ہے۔عملے کا رویہ بھی  اچھا ہے ، صحیح طرح رہنمائی کرتے ہیں۔