پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی پریس کانفرنس

14

فیصل آباد، 05 نومبر ( اے پی پی): پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں جیتنے کر بعد پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ کوچز اور مینجمنٹ کا ہے اس پر کوئی رائے نہیں دے سکتا، شاہین آفریدی میرے لیے پہلے ہی کپتان تھا، میرے کپتان ہونا یا نا ہونے سے فرق نہیں پڑتا، فوکس صرف  میچ میں کارکردگی پر ہوتا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محنت کر رہا ہوں، میچ کو اختتام تک لے جانا چاہتے تھا لیکن مایوسی ہوئی، غلطیوں سے سیکھیں گے اور آگے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

 ٹاس پربات کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ ڈیو کی وجہ سے پہلی باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔فیصل آباد سمیت ملک بھر کرکٹ شائقین ٹیم کو ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں۔ شائقین نے کرکٹ کو سپورٹ کیا جو کہ ملک کی مثبت تشخص کے لیے اچھا تھا۔