کوشش ہے کہ بہتر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کر سکوں، عثمان خان

16

راولپنڈی، 19 نومبر ( اے پی پی): پاکستانی وکٹ کیپنگ بیٹسمین عثمان خان کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ بہتر بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کر سکوں، فسٹ کلاس، ڈومیسٹک کرکٹ میچز کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس پر بہت توجہ دی جسکے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

 اُنہوں نے کہا وکٹ پر جلدی کرنے کی بجائے وکٹ پر تھوڑا وقت گزرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔بیٹنگ نمبر پر کبھی نہیں سوچا جب بھی موقع ملا تو اپنا سو فیصد پرفارم کرتا ہوں،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر فارمیٹ پر میرا نمبر 4 یا 5 ہی ہوتا ہے۔

عثمان نے کہا پاکستان کے لئے کھیلنا ہر کرکٹر کی خواہش ہوتی ہے، کبھی افسوس نہیں کی یو اے ایی کو خیرآباد کہہ کر پاکستان کے لئے کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان پاکستان کے لیجنڈ وکٹ کیپر ہیں ان کی جگہ نہیں لے سکتا۔