ملتان : کمشنر عامر کریم خاں کا9 کلومیٹر طویل ملتان ایوینیو‘‘ منصوبے کے تعمیراتی کام کا معائنہ

30

 ملتان ،10 نومبر( اے پی پی  ): کمشنر ڈویژن عامر کریم خاں نے 9 کلومیٹر طویل ملتان ایوینیو‘‘ منصوبے کے تعمیراتی کام کا موقع پر جا کر معائنہ کیا۔ کمشنر نے سائٹ پر جاری سرگرمیوں، مشینری، ڈرین کی کھدائی اور سڑک کی الائنمنٹ کا جائزہ لیا۔ منصوبہ 2 ارب 88 کروڑ 79 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت جدید انفراسٹرکچر کی تمام سہولیات شامل ہیں، جن میں 206 اسٹریٹ لائٹس، 34 یادگاریں، 50 اسمارٹ پارکنگ ایریاز، 8.5 کلومیٹر سروس لین، 5 کلومیٹر پارکنگ ایریا، اور 14.5 فٹ چوڑا اربن گرین کوریڈور شامل ہیں۔

کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ “یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا عملی مظہر ہے، جو پنجاب کو ترقی، صفائی، اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان ایونیو کو “ڈسٹ فری ایریا” میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کمشنر نے محکمہ ہائی ویز اور کنٹریکٹر کو ہدایت کی کہ تعمیرات منصوبہ پلان کے مطابق اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو انکروچمنٹ کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر کارروائی کا بھی حکم دیا۔

عامر کریم خاں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران عوامی سہولت کو مقدم رکھا جائے اور شہری انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ منصوبہ وقت پر مکمل ہو سکے۔ کمشنر نے محکمہ ہائی ویز کو منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دی۔