وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر کی ملاقات

10

اسلام آباد،25نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی بابر نواز، بلال فاروق تارڑ ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان ، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر نے منگل کو ملاقات کی۔

وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن، ان کی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔  وزیراعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دل جمعی سے کام کریں گے۔  پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں بھرپور شریک ہوں گے اور اپنا اہم کردار ادا کریں گے ۔

 ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔