وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب

8

اسلام آباد،20نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر پارلیمانی امور، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مرحوم عرفان صدیقی بہترین معلم تھے۔

انھوں نے کہا کہ عرفان صدیقی زیرک سیاستدان تھے، انھوں نے اصولوں اور رواداری کی سیاست کی، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔