پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأتِ قرآن مجید کا آخری مرحلہ مکمل

14

اسلام آباد، 27 نومبر(اے پی پی): پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرأتِ قرآن مجید کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، پہلی دس پوزیشن حاصل کرنے والے قراء نے قرآت کی سعادت حاصل کی۔

افغانستان کے عبدالرب ایوبی، شام کے محمد سیمی، مراکش کے ایوب اللہ، ترکی کے طیّب حوس نے تلاوت کی۔

پاکستان کے قاری عبدالرشید، ایران کے عدنان، ملائشیا کے ایمان رضوان نے سیمی فائنل میں تلاوت کی۔

عراق کے مصطفیٰ عماد حمید الحمدان، بنگلہ دیش کے محمد میزان الرحمٰن، انڈونیشیا کے الہام محمودین نے تلاوت کی۔

پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام جیتنے والے خوش نصیب قراء کے ناموں کا اعلان 29 نومبر بروز ہفتہ کو ہو گا۔

چیف جج قاری سید صداقت علی کی سربراہی میں کویت، مصر، پاکستان اور ایران کے معروف قرا نے ججز کے فرائض سر انجام دیے۔