بلوچستان کی جامعات کے لیے ایچ ای سی ورکشاپ: وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کی تعلیم، امن اور پائیدار ترقی پر رہنمائی

39

اسلام آباد، 11 دسمبر (اے پی پی): وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وجیہہ قمر نے بلوچستان کی جامعات کے وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز کے لیے منعقدہ ایچ ای سی کی اسٹریٹجک پلاننگ اور انوویشن ورکشاپ کے دوسرے روز خطاب میں کہا کہ صلاحیت سازی اور بہتر رابطے اعلیٰ تعلیم اور صوبے کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ صوبائی نمائندوں کو اکٹھا کر کے بنیادی چیلنجز پر اجتماعی تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کی مضبوط نمائندگی کو بھی اہم قرار دیا تاکہ غلط فہمیوں اور رابطے کے خلا کو دور کیا جا سکے۔