وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا سیمینار سے خطاب

12

اسلام آباد، 11 دسمبر (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت مذہبی امور اور یونیسیف کے زیر اشتراک سیمینار بعنوان “قرآن و سنت کی روشنی میں نوزائدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت، فروغ و رہنمائی” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و حدیث میں ماں کے  دودھ کی اہمیت اور حقوق واضح کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں ماں کے دودھ کی افادیت واضح طور پر بیان کی گئی ہے۔ ماں کا دودھ بچے کا حق ہے اور بچے کے لیے پہلی اور بہترین غذا ہے۔ ماں کا دودھ بچے کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔