زیرِ تربیت افسران کی وزارتِ ریلوے آمد، ریلوے امور پر بریفنگ 

12

اسلام آباد، 31 دسمبر (اے پی پی): 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنر افسران نے وزارتِ ریلوے کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری شعیب عادل نے زیرِ تربیت افسران کو ریلوے امور پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں پروبیشنر افسران کو پاکستان ریلوے کے انتظامی اور آپریشنل نظام سے آگاہ کیا گیا جبکہ نوجوان افسران کو قومی اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں سے بھی روشناس کرایا گیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری نے بریفنگ کے دوران پبلک سروس ڈیلیوری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مؤثر نظم و نسق اور عوامی خدمت سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔