سکھر21،ستمبر(اے پی پی ): سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پہلے سائنس فیسٹیول 2025 (اسکولز سے انوویشن تک) کا انعقاد کیا گیا ، سابق صوبائی سیکرٹری برائے تعلیم اور چیئرمین آڈٹ بورڈ شفیق احمد کھوسونے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس فیسٹیول میں دور دراز اضلاع کے طلبا نے نہ صرف اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ حاضرین کو بھی متوجہ کیا رکھا۔
فیسٹیول میں کئی اضلاع کے دور دراز علاقوں کے طلباءنے حیاتیات، کیمسٹری اور فزکس کے سائنسی منصوبوں کے سٹال لگائے، جن میں نظام شمسی، برقی چالکتا، انسانی نظام انہضام، جسم کے افعال اور دیگر شامل تھے۔ایک روزہ فیسٹیول میں کشمور- کندھ کوٹ، شکارپور، خیرپور اور سکھر اضلاع کے 27 سے زائد کلسٹرز اور ای ایم اوز اسکولوں کے 300 سے زائد طلباءنے شرکت کی۔











