لاڑکانہ، 29 دسمبر (اے پی پی ): صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے فیملی مزار پر حاضری دی۔
صدرِ مملکت نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کی دعا بھی کی۔











