لاہور، 25 دسمبر ( اے پی پی): قذافی سٹیڈیم میں کرسمس کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف فنانشل آفیسر سمیت دیگر اہم آفیشلز بھی موجود تھے۔
تقریب میں کرسمس کی خوشیوں کا جشن منایا گیا اور خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا۔
شرکاء نے اس دن کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے خیر مقدمی اور محبت کا اظہار کیا۔











