لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

12

لودھراں، 16دسمبر)اے پی پی): لودھراں میں قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس کیمپ آفس میں منعقد ہوا۔

ضلع میں انسداد پولیو مہم کا مجموعی ٹارگٹ3لاکھ85 ہزار87بچے ہیں،مہم کے پہلے روز کے ٹارگٹ128349میں سے 124777بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں،مہم کے پہلے روز پانچ سال سے کم عمر بچوں کو  قطرے97اعشاریہ21فیصد کوریج کے ساتھ حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں،پہلے روز5والدین نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا جن سب کو قائل کرکے انکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوادیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ پولیو مہم کے تمام تر اہداف یقینی طور پر حاصل کئے جائیں، پولیو ورکرز محنت سے قومی فریضہ انجام دیں۔