ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام نواب پور روڈ واٹر ڈسپوزل اسٹیشن کے سامنے میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ

12

ملتان 16 دسمبر )اے پی پی):ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام نواب پور روڈ واٹر ڈسپوزل اسٹیشن کے سامنے میاواکی جنگل لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب جگہ کو قبضہ مافیا سے واہ گزار کرایا گیا اور اس کے بعد مٹی کی بھرائی کا کام مکمل کیا گیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے شجرکاری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا ڈسپوزلز پلانٹس کے اندر اور باہر شجرکاری کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی واسا ڈسپوزلز اسٹیشنز پر چار سو سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر چکے ہیں۔اس جگہ مزید چھے سو زائد درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔جن میں پلکن، کچنار، بانس اور جامن قابل ذکر ہیں۔ ماحول دوست درختوں کی شجرکاری سے خوشگوار تبدیلی آے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام مقامات پر شجرکاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ایم پنجاب کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو سر سبز بنا رہے ہیں۔