ملتان،9دسمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے نواز شریف اسکول آف ایکسیلنس کے قیام کے حوالے سے نشتر روڈ پر قائم مسلم بوائز ہائی سکول کی مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں منصوبے کے تعمیراتی پلان پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز، رہائشی کمروں اور دیگر تعمیراتی حصوں کا باریک بینی سے معائنہ کیا جبکہ مجوزہ عمارت کے نقشے اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعمیراتی اور فنی پہلوؤں پر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے منصوبے کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔
محمد نعمان صدیق کا کہنا تھا کہ جدید اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہےاور کہا کہ نواز شریف اسکول آف ایکسیلنس کا یہ منصوبہ تعلیم کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا











